گھوٹکی(نامہ نگار) تھانہ بی سیکشن کی حدو گاؤں سہنو ٹانوری میں امام خاتون ٹانوری پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ بعد ازاں خاتون کے ورثاء دلمراد ٹانوری نے بتایا کہ بچوں کی لڑائی پر ٹانوری برادری کے دو فریقین میں جھگڑا ہوا جس کے بعد مخالف فریق کے افراد نے لاٹھیاں اور اینٹوں کا استعمال کیا جس کے باعث امام خاتوں ہلاک ہوگئی جبکہ بعد میں خاتون کی لاش کو اسپتال لایا گیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی۔