• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائزکوحکومت ہٹانہیں سکتی،پاکستانی عدالتوں کامعاملہ،لندن میں تبصرہ نہیں کرسکتا،چیف جسٹس آصف کھوسہ

لندن (خبر ایجنسیاں) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ کامعاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔ ججز پر اعتماد کریں۔ وہ انصاف کریں گے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کو حکومت ہٹا نہیں سکتی۔ یہ مسئلہ عدالت میں ہے۔ میں اس پر لندن میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کیمبرج یونیورسٹی میں کیمبرج یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کا معاملہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔ اپنے ججزپراعتماد کریں وہ انصاف کریں گے۔ جسٹس فائزعیسیٰ کو حکومت ہٹانہیں سکتی، قاضی فائزعیسیٰ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے اس پر میں یہاں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ پاکستان میں انصاف کی فراہمی کی بہتری کیلئے ماڈلزکورٹس کے نتائج بہتربرآمد ہوئے، مارشل لا،جمہوریت، دیگرنظام آنے کے باوجودہم آج تک قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ سزا دیتے وقت مجرم کی فیملی اور اس کے حالات کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ انصاف کی فراہمی میں نظام پوری طرح کام نہ کر رہا ہو تو اس میں عدلیہ کا کوئی قصور نہیں۔ قانون کی حکمرانی کو پاکستان میں برقرار رکھنے کیلئے ہمارا معاشرہ جدوجہد کر رہا ہے۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام حالت مدنظر رکھے جائیں۔ ایک وکیل کی قانون سے آگاہی بھی ضروری ہے۔ دوران سماعت دلائل مختصر، اچھے، مدلل ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین