• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)لورالائی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا لیویز کے مطابق لورالائی کے علاقے میختر کا رہائشی قلم خان ولد منگل خان اتوار کو گھر سے بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی لیویز کے مطابق واقعہ رنجش کے باعث پیش آیا۔
تازہ ترین