وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں سمجھ رہا تھا آصف زرداری کی گرفتاری کا کریڈٹ قائد حزب اختلاف شہباز شریف لیں گے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری جس کیس میں ہوئی ہے، اس کی تفتیش کا آغاز ن لیگ کے دور میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس کا کریڈٹ بھی لیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کے آج کے بیان پر مجھے حیرت ہوئی ہے۔