گھوٹکی(نامہ نگار)وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست این اے 205 گھوٹکی پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ضمنی الیکشن 18 جولائی کو ہوگا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد خان مہر کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔