• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم الہٰ دین کی انٹرنیشنل باکس آفس پر 600ملین ڈالرز سے زائد کمائی

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہولی وڈ فلم الہٰ دین کا عالمی باکس آفس پر جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، ایڈ ونچر سے بھر پور اس فلم نے اب تک 600 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ 

27 سال بعد نئے انداز میں پیش کی جانے والی ڈزنی کی مشہور زمانہ کارٹون فلم الہٰ دین مداحوں کو اس قدر پسند آئی کہ ریلیز ہونےکے 3 ہفتوں میں ہی فلم نے600ملین ڈالرز سے زیادہ کا کامیاب ترین بزنس کر لیا۔ 


الہ دین 2019میں کامیاب ترین بزنس کرنے والی چوتھی بڑی فلم بن چکی ہے۔ مشہور اداکار ول اسمتھ کو جینی کے کردار میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین