ملتان (سٹا ف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام (س) کےسرپرست اعلیٰ مولانا اجمل قادری نےکہاہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی باری قریب ہے،زرداری کی گرفتاری کافائدہ مولانا فضل الرحمٰن کوہوگا ،آصف علی زرداری کی گرفتاری جس ماحول میں ہوئی ہے اس سےپاکستا ن کاسیاسی عمل متاثرہو گا،یہ گرفتاری حالیہ بجٹ سےتوجہ ہٹانے کیلئےکی گئی ہے،کئی دنوں تک لوگوں کی توجہ مہنگائی کےبجائے آصف زرداری کی طرف ہوگی جس سے حکومت کو عوام کی طرف سے پریشر برداشت نہیں کرنا پڑےگا،ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمولانا اجمل قادری نےکہاکہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ معاملات کو بہتر بنانے کے لئے سیاسی ماحول کو فروغ اور رواداری کا مظاہرہ کر یں،انہوں نےکہاہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری سے مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش پوری ہوگئی ہے کیونکہ اس گرفتاری کا فائدہ مولانا فضل الرحمٰن کوہوگا، پیپلزپارٹی کےکارکنان اب جمعیت علماءپاکستان کےقریب آرہے ہیں،پاکستان تحریک انصا ف کےاندرونی اختلافات کےباعث پارٹی کونقصان ہوسکتاہے، کچھ لوگوں کے قبلے درست نہیں اور وہ پارٹی میں رہ کرہی پارٹی کےخلاف سازشیں بن رہے ہیں۔