• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ خواجہ محمد خان کی آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدیدمذمت

پشاور( نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہاہے کہ حکومت اگر واقعی احتساب کرناچاہتی ہے تو سب سے پہلے اپنی صفوں میں موجود کرپٹ وزرا اور اراکین اسمبلی کا احتساب کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کو اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے استعمال کررہی ہے اور ایک قومی ادارے کا ساکھ خراب کردیاہے۔ انہوں نے کہا سابق صدر کیلئے قانونی راستہ بھی اختیار کیاجائیگا اور اگر انصاف نہیں ملا تو جیالے پھر سڑکوں پر نکلنے پرمجبورہو جائیں گے۔
تازہ ترین