• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈسولہ تک ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔جبکہ گریڈ سترہ سے بیس تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد تک اضافہ ہوگا۔جبکہ گریڈ اکیس اور بائیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں کسی اضافے کی تجویز نہیں ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے منگل کی شام قومی اسمبلی میں وفاقی میزانیہ برائے 2019-20پیش کرتے ہوئے کہا کہ  کابینہ نے اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ طور پر دس فیصد کمی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 17ہزار پانچ سوروپے مقررکئے جانے کی تجویز بھی ہے۔جبکہ ریٹارئرڈ سرکاری ملازمین کے پنشن میں بھی دس فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین