• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچ کے بارے میں ٹیم انتظامیہ کے خدشات، اظہر علی سے مشاورت

کیا ٹاونٹن کی پچ کے بارے میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے خدشات درست ہیں۔پچ واقعی دھوکا دے دے گی۔پاکستانی ٹیم نے گراونڈ پر کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔گرین شرٹس یہاں سائیڈ میچ کھیل چکے ہیں،جبکہ اظہر علی کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔آسٹریلیا بھی یہاں پہلا میچ کھیلے گا۔


ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹاونٹن کی پچ کیسا برتاو کرے گی، اس بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے۔شام کو جب موسم بہتر ہوا تو پچ سے گھاس صاف کردی گئی اور میچ سے قبل صبح مزید گھاس صاف کی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میچ کو دیکھتے ہوئے کیوریٹر نے پچ کو پہلے سے تیار نہیں کیا تھا۔بظاہر پچ ایک جانب سے نرم اور دوسری جانب سے سخت ہے۔شام کو پریکٹس سیشن کے بعد سرفراز احمد مکی آرتھر اور پاکستانی کھلاڑی پچ پر گئے اور کیوریٹر سے طویل بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان اور مکی آرتھر نے پچ کے بارے میں پاکستان کے شہرت یافتہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین اظہر علی سے بھی بات چیت کی ہے۔

اظہر علی مسلسل دوسرے سیزن میں سمرسیٹ کاونٹی کے لئے کھیل رہے ہیں۔پچ پر گھاس کاٹنے کے بعد بھی ہلکی ہلکی گھاس موجود ہے۔دوسرے دن مسلسل دھوپ غائب رہی اور اندھیرا رہا۔ماہرین کہتے ہیں کہ پچ کی حالت کو دیکھتے ہوئے ٹاس کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین