• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کر گئے۔60سالہ ریاض الدین کو  سوتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا،جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ 12ٹیسٹ اور 12ون ڈے میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے تھے۔

ریاض الدین کے انتقال کی خبر نے کراچی میں کرکٹ کے حلقوں کو سوگوار کردیا۔ وہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں بھی امپائرنگ کر چکے تھے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر میں لوکل میچوں میں امپائروں کا تقرر ہو،  یا کراچی کی کرکٹ کی سیاست، ریاض الدین کا کردار اہم تھا۔ لیاقت آباد سے مشہور امپائرنگ کرنے والے ریاض الدین نے شادی نہیں کی تھی اور اس سال پی سی بی سے ریٹائر ہوگئے تھے۔


تازہ ترین