• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کیخلاف تحریک چلائیں گے، آصف علی زرداری کی گرفتاری سے حکومت کی بدنیتی ظاہرہوتی ہے، پی پی پی رہنما

ابریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ نے پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی پارٹی کارکنوں نے ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اس موقع پر پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور، پی پی پی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل، پیپلز پارٹی یارکشائر کے صدر صغیر پوٹھی، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق شاہ، محمد کھوکھر، سردار عبدالرحمٰن خان، پی پی برطانیہ کے مذہبی اُمور کے صدر علامہ قاری محمد عباس، پی پی پی برطانیہ کے مذہبی اُمور کے سینئر نائب صدر چوہدری حاجی کرامت حسین، پی پی پی نائب صدر برطانیہ چوہدری عبدالقیوم، نائب صدر پی پی پی برطانیہ ساجد علی قریشی، پی پی پی نارتھ ویسٹ اینڈ یارکشائر انگلینڈ کے صدر گلزار خان، چیف کوآرڈینیٹر پی پی پی برطانیہ شعبہ خواتین غزالہ خان، صدر نارتھ ویسٹ شعبہ خواتین رضیہ چوہدری، صدر پی پی پی یارکشائر شعبۂ خواتین آمنہ مرزا سیکرٹری جنرل پی پی پی بریڈ فورڈ چوہدری حق نواز، نائب صدر پی پی پی بریڈ فورڈ چوہدری عبدالقیوم ماموں، چوہدری منظور حسین خزانچی پی پی پی بریڈ فورڈ، نائب صدر پی پی پی بریڈ فورڈ چوہدری محمد اعجاز بوھا، پی پی پی نائب صدر بریڈ فورڈ چوہدری بشارت حسین، سیکرٹری جنرل پی پی پی بریڈ فورڈ چوہدری بشیر، چوہدری ظفر حسین صدر پی پی پی نارتھ، صدر پی پی پی لیڈز برانچ چوہدری یعقوب حسین، چوہدری عارف صدیق جنرل سیکرٹری پی پی پی لیڈز برانچ، سیکرٹری جنرل پی پی پی یارکشائر فواد زیدی آصف خان جدون پی پی پی یارکشائر کشمیر کمیٹی کے صدر ‏‎نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کی نیب اور موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی طرف سے جھوٹے مقدمات میں گرفتاری پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے (شریک چیئرمین) کو چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری کی ہم سخت الفاظ میں پُر زور مذمت کرتے ہیں، بزدل اور نا اہل حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے ہماری قیادت کیلئے جیلوں میں جانا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے انہوں نے کہا ہے حکومت کی ان گھٹیا اور انتقامی کارروائیوں سے بدنیتی ظاہر ہوتی ہے کہ اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر اس ناکام اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا جو اعلان کیا گیا ہے اس سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ آصف نسیم راٹھور نے مزید کہا ہے کہ آصف علی زرداری پچھلے پچیس سال سے اس قسم کے جھوٹے مقدمات میں لمبا عرصہ جیلیں بھی کاٹ چکے ہیں وہ گھبرانے والے لیڈر نہیں ہیں، رہنماوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں بھی اور یہاں برطانیہ میں بھی ان انتقامی کارروائیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ مرد حُر آصف علی زرداری اور اُن کی بہن فریال تالپور اپنے اوپر جھوٹے مقدمات کا بھر پور دفاع کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور جیالے اپنے قائدین اور لیڈران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

تازہ ترین