• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی برطانیہ

لندن (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، نائب صدر ریاض کوہمروی، رابطہ سیکرٹری پی پی پی یو کے سرور رانجھا، پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے صدر حفیظ بلوچ، سینئر رہنما پیپلز پارٹی برطانیہ خواجہ معین الدین، سید رانا خلیل، اسد نواز، راجہ افتخار، شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی اور شہزاد کاظمی سمیت دیگر کارکنان اور عہدیداروں نے مرد حر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل آصف زرداری کی گرفتاری پیپلز پارٹی کو آٹھویں ترمیم پر بلیک میل کرنے کی سازش ہے، پیپلز پارٹی کبھی بھی اس قسم کےہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی اور پوری دنیا میں اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔
تازہ ترین