کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف آج کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیاہے۔پارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل انچارج حیات اچکزئی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف آج دوپہر 2 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،احتجاجی مظاہرے سے صوبائی و دیگر عہدیداران خطاب کریں گے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کوئٹہ ڈویژن،ضلع کوئٹہ، کوئٹہ سٹی، یوتھ ونگ،خواتین ونگ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن،لیبر بیورو،اقلیتی ونگ،لائرز فورم،سپورٹس ونگ ودیگر کارکنان کو بھی شرکت کی تاکید کی گئی ہے ۔