ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی کمیشن کی تجویز کو اپوزیشن کو دھمکانے کی کوشش قرار دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان کے قوم سےخطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے سے نظر ہٹانے کے لیے کنٹینر والی گفتگو کی۔عمران خان کنٹینر سے اتریں اور مولا بجٹ بننے کی کوشش نہ کریں ۔
انہوں نےکہا کہ دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ایک نہیں دس انکوائری کمیشن بنائیں، ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے ۔ہم نے قرضے لیے تو گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کی،موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھایا۔
ن لیگ کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بناکر عمران خان کا دماغی معائنہ بھی کیا جائے ۔اس پر بھی کمیشن بنایا جائے کہ عوام نے کیوں اس نالائق حکومت کو ٹیکس دینا بند کیا اور تقریر سینسر کیوں ہوئی ۔