ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق اعظم سمیت فیصل واوڈا اور کسی بھی حکومتی چمچے کے پاس شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت یا نیب میں پیش کرے۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جرات کریں شاہد خاقان عباسی کی طرح اپنے اثاثے سامنے لائیں اور ٹیکس چوری کے بجائے ٹیکس دیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پر وہ الزام لگارہا ہے جس کے خلاف منی لانڈرنگ، بیرون ملک غیر قانونی جائیدادوں کے ثبوت سامنے آرہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’اگلی باری شاہد خاقان عباسی کی ہے‘‘ کا اعلان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا تازہ ثبوت ہے۔