• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی گرفتاری بجٹ سے توجہ بٹانا ہے، روحی بانو

پیرس(رضا چوہدری)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے کہا کہ ہم سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آصف زرداری کو فوری رہا کیا جائے۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے روحی بانو نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری صرف اور صرف ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے ہےبجٹ سے ایک روز قبل آصف زرداری کی گرفتاری کا مطلب قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا ہے۔ بجٹ میں لگائے جانے والے ٹیکسز اور خسارے و مہنگائی کو بھول کر تمام چینلز پر زرداری کی گرفتاری پر تبصرےہوتے رہیں گے تاکہ قوم بجٹ کو بھول جائے۔
تازہ ترین