• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی وفد کی اسپیکر سے ملاقات،زرداری ودیگرکے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ

اسلام آباد(طاہر خلیل) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی جس میں آصف زرداری اورپی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پی پی پی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ اسپیکر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہےجبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنےسے معذرت کرلی، اسپیکر سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کا بھی مطالبہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 
تازہ ترین