اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر مملکت جنرل پرویز مشرف کےخلاف آرٹیکل سکس کے تحت قائم مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر سرمید خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ پرویز مشرف کےخلاف سابق وزیراعظم نوازشریف نے ذاتی تعصب کی بنیاد پر مقدمہ قائم کیا تھا۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ملک واپسی میں اپنا کردار ادا کرے۔ محمد اسحاق نے کہا کہ من گھڑت مقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔