راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بدھ کوبدترین ٹریفک جام رہا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدیددقت کاسامناکرناپڑا۔دن تین بجے مری روڈکو لیاقت باغ چوک اورچاندنی چوک میں ٹریفک کے لیے بندکردیاگیا اورلیاقت باغ ٹرن سے ٹریفک کوٹیپوروڈپرموڑدیاگیاجبکہ دوسری جانب چاندنی چوک میں ڈائیورشن لگاکر اسلام آبادسے آنے والی ٹریفک کوراول روڈکی جانب موڑدیاگیا۔ مری روڈ اوراس سے ملحقہ سڑکوں ٹیپوروڈ،لیاقت روڈ،راجہ بازار،گوالمنڈی روڈ،اقبال روڈ،راول روڈ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورٹریفک رینگ رینگ کرچلتی رہی۔ شدیدگرمی کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار خواتین ،بچے اوربوڑھے پسینے سے شرابورہوگئے۔