• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی عدم تو جہی سے مقامی اخبارات مشکلات کا شکار ہیں، ایڈیٹرزکو نسل

کوئٹہ (این این آئی)بلو چستان ڈیلی نیو ز پیپر ز ایڈیٹر ز کونسل کا اجلا س بد ھ کو صدر انور ساجدی کی زیر صدارت ہو ا جس میں بلو چستان میں اخباری صنعت کو در پیش مشکلات ومسائل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا، اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ دو سال سے مقامی اخبارات حکومتی تو جہی کا شکار ہیں، محکمہ طلاعات اخبار مخالفانہ رویہ اپنا ئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے مقامی صحا فت کی مشکلات بڑھتی چلی جا رہی ہیں اور اب انتہا ء کی طر ف پہنچ چکی ہیں، حکومتی توجہی کا یہ عا لم ہے کہ فنڈ ز کی تعداد میں اضا فہ کیا گیا اور نہ ہی واجبات کی ادا ئیگی کا انتظا م کیا گیا ، وعدے کے با وجود محکمہ اطلا عات کسی نظم وضبط کے بغیر چل رہا ہے اور بد قسمتی یہ ہے کہ اسے ایک ما فیا نے قا بو کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس محکمے کی تمام تر تو جہ حکومتی پبلسٹی کے بجا ئے سر کاری اشتہارات کی نیلامی کی طر ف مبذول ہے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ جا م کمال سے اپیل کی گئی کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس صورتحال کو ختم کر وائیں۔ اجلاس میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مو جو دہ صور تحال میں اخباری صنعت میں استعمال ہو نے والا تما م مٹیر یل در آمد شدہ ہو تا ہے ڈالر کی قیمت میں اضا فے کے با عث ان در آمد ی اشیا ء کی لاگت میں اضا فے نے بھی اخباری صنعت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ محکمہ بلو چستان ریو نیو اتھا رٹی نے اخباری صنعت پر ٹیکس بھی لاگو کیا ہے جبکہ با قی تینوں صوبوں کے اخبارات اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں لہٰذا بلو چستان میں اخبارات کو اس ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے۔ اجلا س میں وزیر اعلیٰ سے اپیل کی گئی کہ گز شتہ حکومتوں کے دور میں کئے گئے وعدے کے تحت ایڈیٹر ز کے لئے ہا ؤ سنگ سکیم پر عملد ر آمد کیا جا ئے۔ اجلاس میں انور نا صر( بلو چستان نیو ز) جا وید احمد خان (اعتماد )حا جی خلیل الر حمن ٰ( جنگ) رضا ء الر حمنٰ( ایکسپریس) آصف بلو چ( آزادی ) نا در حسین زمر د( ہمت )،گلریز خان (با خبر )طا رق بلو چ( بلو چستان ایکسپریس) مقبول را نا (مشرق) اور عبدالمجیدبٹ( عوام) نے شر کت کی ۔
تازہ ترین