سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شام چھ بجے آر آئی سی لایا گیا، جہاں اُن کی سی ٹی انجیو گرافی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔
ڈاکٹر اظہر کیانی کی نگرانی میں آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا گیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی صحت اچھی ہے، اُن کا دورہ اسپتال معمول کے چیک اپ کے لیے تھا، آصف زرداری کی صحت سے متعلق قیاس آرائی سے گریزکیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شوگر لیول میں کمی اور بلڈ پریشر کی بھی شکایت ہے۔
پیپلز پارٹی کا اعلامیہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے اعلامئے کہ مطابق نیب کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے لئے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے تھے، نیب کی ٹیم میڈیکل بورڈ کی جانب سے مجوزہ ٹیسٹ کروانے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے کر گئی ہے۔