• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پرفارمنس کیلئے پاکستان سے آرٹسٹس لارہے ہیں، عابد اقبال

برمنگھم(نمائندہ جنگ) سے آرٹس کے ڈائریکٹر عابد اقبال نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ سولہ برس سے وہ پاکستان سے قوال گروپ، لوک گلوکار، نعت خواں، تلاوت کلام پاک سمیت نقابت کرنے والے افراد کو برطانیہ لاچکے ہیں، جنہوں نے مختلف مقامات پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ رمضان ٹور، کرسچن ٹور ختم ہوا۔ دونوں گروپ واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ اب قوال عمران علی، فریاد علی اور ہمنوا پورے سازو سامان کے ساتھ آرہے ہیں۔ جبکہ کنگ آف پوٹھوار راجہ جاوید جیدی اپنے پورے گروپ کے ہمراہ سمر اسپیشل ٹور جولائی اور اگست میں برطانیہ بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فنکاروں کی بکنگ جاری ہے۔ برطایہ میں اپنی کمیونٹی شادی بیاہ اور سالگرہ کی تقریبات میں قوالی اور شعر خوانی کا بطور خاص اہتمام کرتی ہے۔ عابداقبال کاکہنا تھا کہ ربیع الاوال کے حوالے سے پاکستان بھر سے سلیکشن مکمل ہوچکی ہے۔ پہلی بار برطانیہ میں تلاوت کلام پاک کیلئے انڈونیشیا، پاکستان ، مصر ، ترکی سے قراء حضرات آرہے ہیں۔ جو اپنی مخصوص آواز میں برطانیہ بھر میں تلاوت کلام پاک سے لوگوں کو روحانی سکون مہیا کریں گے اس طرح کی تقریبات سے نوجوان نسل کی اپنے دین کے ساتھ رغبت پید ا ہوتی ہے۔
تازہ ترین