• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتاری کیخلاف آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) سابق صدرمملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری، پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت دیگر اپوزیشن قائد کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے خلاف لندن پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے آج بروز جمعہ دن 2 بجے سے شام 5بجے تک احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ جس کی کال پاکستان پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے دی ہے۔ انہیں پاکستان کی تمام بڑی چھوٹی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ برمنگھم سے پی پی مڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز کی قیادت میں سینئر ناب صدر مرزا اختر، صدر برمنگھم قیوم راجہ، جنرل سیکرٹری ارشاد عزیز، اشفاق شیخ، رضا گجر، وقاص الحق گجر ممبر فیڈرل کونسل چوہدری امین، ایوب سرکھوی، صدر پی پی شعبہ خواتین محترمہ انجم جرال، صدر پی پی برمنگھم محترمہ فریحہ فواد صدرPYO چوہدری غضنفرمحمود سمیت برطانیہ بھر سے قافلے شریک ہوں گے۔ حالیہ گرفتاریوں کے حوالے سے دو بڑی سیاسی جماعتیں پی پی اور مسلم لیگ (ن) باہمی ہم آہنگی سے اس احتجاجی مظاہرہ کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں گی۔
تازہ ترین