• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن کے دفاع میں جانیں دینے والے محسن ہیں ، شہید پاکستان کانفرنسز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن پیر علی رضا بخاری اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان عالم اسلام کی اُمیدوں اور توقعات کا مرکز و محور ہے اور پوری دنیا کے مسلمان واحد اسلامی ایٹمی مملکت پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام وسلامتی چاہتے ہیں ، مادر وطن کے دفاع میں جانیں دینے والے پاکستان کے محسن ہیں،شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر ہونیوالے حملے اور پی ٹی ایم کے لبادھے میں پاکستان کی سلامتی کیخلاف جاری سازشیں ہی پاکستان دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانیوں کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہید پاکستان کانفرنسوں کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب شہید پاکستان کانفرنس دارالعلوم جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور میں منعقد ہوئی جبکہ دوسری تقریب متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میںاور تیسری تقریب صوفی امن فورم کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، اس کے علاوہ مرکزی علماءکونسل کے زیراہتمام بیت قاسمی فیصل آباد میں بھی شاندار تقریب منعقد ہوئی ، ان تمام تقریبات میں سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکرکے علماء، سیاسی و مذہبی نمائندوں ، صوفیائے کرام کی درگاہوں کے سجادہ نشینوں اور دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین