راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں، فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری نیب راولپنڈی کے حوالے کردئیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی،آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے نیب راولپنڈی کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے مقام کی تصدیق نہیں ہوسکی ، نیب کی ٹیم نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا البتہ غیر موجودگی پر وہ وہاں سے ناکام لوٹے۔