اسلام آباد ( طاہر خلیل،عاصم یاسین ) اسپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کیلئے وقت مانگ لیااوردرخواست وزارت قانون کو بھیج دی ہے، وزارت قانون کی ایڈوئس پر سابق صدر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نیکا فیصلہ ہو گا،جمعرات کو اسپیکر اسد قیصر سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سینیٹر میاں رضا ربانی، خورشید شاہ اور مسلم لیگ کے رہنما سینیٹرسید مشاہد حسین نے ملاقات کی اورقومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کیلئے آصف علی زرداری ،خواجی سعد رفیق،محسن داوڑ اورعلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی،اسپیکر نے کہا انہیں اپنے منصب اور ذمہ دارویوں کا ادراک ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ، وہ پورے ایوان کے اسپیکر ہیں اور تمام اراکین ان کیلئے برابر ہیں۔