• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبیعت ناساز،زرداری معائنہ کے بعد دل کے اسپتال سے نیب آفس منتقل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت کی ناسازی پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایاگیا، جہاں ان کے دل کی شریانیں چیک اور ایکو کرنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا جس کے بعد انہیں دوبارہ نیب آفس منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان نیب کے مطابق جسمانی ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کی زیر حراست آصف زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر چیک اپ کے لیے آر آئی سی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا، اس موقع پر 3 رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم ان کے ہمراہ تھی،انکی دل کی شریانیں چیک کی گئیں، ایکو کی گئی جس کے بعد میڈیکل بورڈ نےانکی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔ بعد ازاں نیب ٹیم آصف زرداری کو ہسپتال سے لے کر روانہ ہوئی اور انہیں دوبارہ نیب راولپنڈی کے آفس منتقل کر دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا طبی معائنہ معمول کے مطابق تھا۔
تازہ ترین