اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم کے اعلان کردہ انکوائر ی کمیشن میں ایک ہفتے کے اندر وزارت مواصلات میں گزشتہ دس سال کے دوران ہونے والی مالی بے ضابطگیوں اور خورد برد کی تفصیلات پیش کرنے کااعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 ہزار ارب قرض لیا، پیسہ کہاں خرچ ہوا، احسن اقبال کے گھبرانے کا وقت آگیا،جس نے ملک لوٹا اس سے پیسہ واپس نکالیں گے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ہم نے 4 سو 30 ارب روپےکی ریکوری کرلی ہے،ماضی اور حال کےکرپٹ لوگوں کووزیراعظم عمران خان کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، چاہے ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہو۔