• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی رہائی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا:عابدہ حسین بخاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی صدر عابدہ حسین بخاری نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل جانبدارانہ ہے اور اس کی شفافیت پر کئی سوالیہ نشان ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کسی متعصبانہ کارروائیوں کا شاخسانہ ہے، آصف علی زرداری کی رہائی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، قوم کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں سراپا احتجاج رہیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا دیگر رہنماشمیم اختر، سمیرا ندیم، مریم بی بی، شہناز بی بی، گلزار بشیربھی ان کے ہمراہ تھیں،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں وہ ملکی جمہوریت کو دائو پر لگانے پر تلے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین