• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیب حکام کے مطابق فریال تالپور کو سابق صدر آصف زرداری کی طرح جعلی اکائونٹس کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، چیئرمین نیب کے احکامات پر پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔


نیب حکام کے مطابق رکن سندھ اسمبلی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلالیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نیب شیخ شعیب، ڈپٹی ڈائریکٹر مجتبیٰ خان،افشاں بشارت سمیت  5رکنی نیب ٹیم فریال تالپور کی سب جیل رہائشگاہ پر موجود ہیں۔

نیب حکام کے مطابق انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان کی رہائش گاہ ہاؤس 13اسٹریٹ 19ایف 8ٹو کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے گزشتہ رات فریال تالپور کی گرفتاری کےلئے وارنٹ دستخط کرکے نیب ٹیم کے حوالے کئے تھے۔

فریال تالپور اور آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پیر 10 جون کو مسترد ہوئی،اسی روز نیب ٹیم نے سابق صدر کو زرداری ہائوس اسلام آباد سے حراست میں لے لیا تھا۔

فریال تالپور کو 10 جون کو ہی گرفتار کیا جانا تھا،مگر نیب ٹیم صرف آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری لے کر زرداری ہائوس پہنچی، انہیں گاڑی میں بیٹھا کر نیب ہیڈ کوارٹر راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین