• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون میں انصاف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی:شاکر مزاری

ملتا ن (سٹاف رپو ر ٹر ) تحریک منہاج القرآن ملتان ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹائون نے قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کی،شہداء ماڈل ٹائون ہمارا فخر ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ہم نے5 سال تک قانونی جنگ لڑی ہے اور سانحہ میں انصاف کے حصول تک یہ جنگ جاری رہے گی،پانچ سال قبل 17 جون کو وقت کے حکمرانوں نے جبر وبر بریت کی بدترین مثال قائم کی،ہم 17 جون کو قرآن خوانی کے زریعے شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے اورانکی روح کو ایصال ثواب کریں گے،تنظیمات ہر سطح پر قرآن خوانی کا اہتمام کریں، شہداء ماڈل ٹائون کے لواحقین نے بھی عزم و استقامت کی منفرد تاریخ رقم کی،انہوں نے ہر قسم کے دبائو اور لالچ کو ٹھکرا کر عہد وفا نبھایا،ہم شہداء کے لواحقین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے بھی کئے گئے،اجلاس میں مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی،یاسرارشاد دیوان،احسان سعیدی،لودھراں سے رائو محمد اسحاق، چوہدری عبدالغفار سنبل،ملک محمد انورقادری،وہاڑی سے جاویداشرف وڑائچ،حاجی بشیر بھٹی،ڈاکٹر رائو منور علی،خانیوال سے ڈاکٹر رفیق بھٹہ،محمد افضل قادری،محمد سجاد نقشبندی اوردیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین