• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر افغانستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میں میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا اور افغانستان نے اب تک کسی بھی میچ میں فتح حاصل نہیں کی۔

افغانستان کا ورلڈ کپ 2019ء میں چوتھا میچ ہے،وہ اس سے قبل کے تین میچوں میں شکست کا سامنا کرچکا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہے، وہ 3 میچز میں شکست سے دوچار ہوئی جبکہ 1میچ بارش کی نذز ہوا۔

دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کی پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں اور دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل کسی بھی بڑے کرکٹ ایونٹ میں مدمقابل نہیں آئیں،آج کے میچ کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ 2019ء میں اپنے جیت کے سفر کا آغاز کرے گی۔

تازہ ترین