• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،نندی پور ہائیڈرل پاور پلانٹ کے اسٹور میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان اور مشینری جل گئی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) نندی پور ہائیڈرل پاور پلانٹ کے اسٹور میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان اور مشینری جل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نندی پور ہائیڈرل پاور پلانٹ کے سٹور روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث اسٹور کی چھت گر گئی آگ سے اسٹور میں موجود ٹربائن آئل،ٹرانسفر آئل، کیمیکل اورکروڑوں روپے کی ہیوی مشینری مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ آس پاس لگے ہوئے درخت بھی جل گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹے تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔آگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
تازہ ترین