لاہور( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، جو کرنا ہے کریں لیکن ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،فردوس باجی گذشتہ دور میں وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئی تھیں اس لئے تجویز ہے کہ اس بار ان کو دی گئی سرکاری کراکری کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈوانس سکیورٹی رکھوا لی جائے۔کرپشن اور کرپشن کی گردان اور پچھلے دس ماہ میں سارا حکومتی ریکارڈ کھنگالنے کے باوجود کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہ لگا سکے۔ ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سنٹرز میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فردوس باجی ملک پر ایک پاگل آدمی کو مسلط کر کے نالائقی، نااہلی اور جھوٹ پہ ڈھال بنایا ہوا ہے، فردوس باجی آپ نے وزیر کی کرسی پربیٹھ کر پہلے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی اور اب پھر وزیر کی کرسی کو انکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے۔ فردوس باجی وزیر اعظم کی ایس سی او سربراہان کے ساتھ تصویر دیکھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ عمران صاحب کی دوائیاں تبدیل کریں۔ فردوس باجی عمران نیازی کا دماغی معائنہ کروانے کے لئے ابھی تک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل نہیں دیا گیا۔