آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیر معدنیات کا ڈائریکٹوریٹ آف معدنیات ہری پور اور ایبٹ آباد دفاتر کا دورہ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ہفتے کے روز ڈائریکٹوریٹ آف معدنیات ہری پور اور ایبٹ آباد دفاتر کا کیا ہے اور وہاں پر کان کنی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ ڈائریکٹر معدنیات نے ہری پور اور ایبٹ آباد کے دفاتر کے کارکردگی، مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پورے صوبے میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف چھاپے لگائے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے وسائل کو عوام دشمن عناصر سے بچایا جا سکے اور اس کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل عوامی نمائندوں کے پاس قوم کی امانت ہوتی ہے او ر ہم اس میں خیانت کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

پشاور سے مزید