• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے اور چوریاں، 8 گاڑیاں و موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ،4موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے جب کہ اسلام آبادسے ایک کارچوری ہوگئی ۔تھانہ نصیرآباد کو زاہدخان نے بتایا کہ نامعلوم چور میری دکان کے تالے توڑ کر 20کیمپوٹر،2موبائل، 2ٹیبلیٹ اور 60ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو مقبول حسین سکنہ نیازی ٹاؤن نے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں موجودتھاکہ4امعلوم مسلح ملزمان گھر میں زبردستی داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر پسٹل30بور معہ لائسنس اور1500روپے مجھ سے اورمیرے بیٹے محمد شہبازسے 7000روپے ودیگر کارڈز وغیرہ زبردستی چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سول لائن کو فہدمحمودسکنہ لین نمبر6شیرزمان کالونی نے بتایا کہ میں گھر میں موجودتھاکہ4نامعلوم مسلح ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوئے جو 5ہزارڈالر،ایک لاکھ30ہزارروپے اور طلائی زیورات چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلا کو ارشادسلطانہ نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور35ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ صدربیرونی کو ارشد محمود نے بتایاکہ سائل صبح 5بجے جب اپنے گھر گیا تو میرے چکری روڈ والے گھر کے تالے توڑ کرنامعلوم چور 30ہزار روپے ، طلائی زیورات ، موبائل فون ، گھڑی ،اے سی ،ایل ای ڈی ، مائیکروویواون اور دیگر سامان چوری کر لے گئے تمام سامان کی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہے۔
تازہ ترین