آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بقیہ میچز میں شعیب ملک کو موقع نہ ملنے کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کا ون ڈے انٹر نیشنل کیئریئر ختم ہوگیا ہے؟ خراب کارکردگی کے بعد ٹیم انتظامیہ شاید انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ چار میچز میں موقع نہ دے۔

شعیب ملک نے پاکستان کے لئے بیس سال کرکٹ کھیلی ،شعیب ملک اور کرس گیل اس وقت ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنا کیئریئر1990کی دہائی میں شروع کیا تھا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے سنیئر بیٹسمین شعیب ملک ورلڈ کپ کو اپنی کارکردگی سے یادگار نہ بناسکے،وہ حسرت بھری نگاہوں سے وکٹ کو دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم گئے جبکہ ان کی بدترین کارکردگی کو دیکھنے کے لئے ثانیہ مرزا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

آسٹریلیا کے بعد روایتی حریف بھارت کے خلاف گولڈن ڈک پر آوٹ ہونے کے بعد بطاہر ایسا لگ رہا ہے کہ شعیب ملک کا ون ڈے کیئریئر ختم ہوگیا ہے۔

 انہوں نے ورلڈ کپ کے بعدریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہوا ہے،تاہم ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی نے شعیب ملک کا ون ڈے کیئریئر ختم کردیا ہے۔

شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف دو گیندوں میں صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ بھارت کے خلاف وہ پہلی گیند پرپانڈیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ان کی باڈی لینگویج بتارہی تھی کہ وہ اس بڑے ایونٹ کے لئے فٹ نہیں ہیں۔

پاکستانی ٖڈریسنگ روم میں حارث سہیل بیٹھے ہوئے ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف دو سنچریاں بناکر الیون کا حصہ نہیں ہیں،شعیب ملک نے انگلینڈ میں صرف13کی بیٹنگ اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ میں جن بیٹسمینوں نے بیس سے زیادہ اننگز کھیلی ہیں ان میں شعیب ملک سے بدترین بیٹنگ ریکارڈ اور خراب اوسط جیمز اینڈرسن10.15ڈیرن گف11.95اور گریم سوان 12.83ہیں تینوں نان ریگولر بیٹسمین ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ سے قبل شعیب ملک کا کہنا تھاکہ اس میچ کو بھی عام میچوں کی طرح لوں گا،بھارت کو ہرائیں گےکسی دبائو میں نہیں ہوں،نارمل انداز میں کھیل کر کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔

37سالہ شعیب ملک پاکستان کی جانب سے287ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ شعیب ملک کی پاکستان کے لئے بہت خدمات ہیں،ان کی کئی کھلاڑیوں سے دوستی ہے اور وہ ہنسی مذاق بھی بہت کرتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ کرکٹ میں انہوں نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں انہیں وہ عام زندگی میں بھی ملیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید