• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنمائوں پر مقدمات جھوٹے ثابت ہوں گے،ردیف راجہ،وقاص چوہدری

لوٹن (شہزاد علی) آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنمائوں میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی ضلع کوٹلی کے نوجوان رہنما ردیف راجہ اور وقاص احمد چوہدری نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ماضی میں بھی قید و بند کے مصائب سے گزر چکے ہیں اور ان پر تمام مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے تھے۔ اب بھی ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں تاکہ حقیقی جمہوری قوتوں کی آواز کو خاموش کیا جاسکے۔ اس حوالےسے بری پارک لوٹن میں پی پی کے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ نے ہفتہ کے روز پی پی کے ملک غلام محی الدین ،سماجی شخصیت عجائب حسین اور پی ٹی آئی کے لالہ چوہدری غلام مصطفے مہتہ سے بات چیت میں کہا کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا اور سیاسی لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو ابھی تو صرف لندن میں مظاہرہ ہوا ہے لیکن بتدریج مظاہروں کا یہ سلسلہ انر سٹیز ،مضافاتی اور کمیونٹی کے مین سٹریم علاقوں تک پھیل سکتا ہے اس حوالے سے کارکن پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی کال اور ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین