• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء کی گوشہ نشینی امت کی تباہی کا موجب بنے گی‘مولانا شیرانی

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی نے کہاہے کہ علما ء کی گوشہ نشینی امت کی تباہی اور راہ راست سے دوری کا موجب بنے گی ،علماء قوم کے رہبر و رہنما ہیں، مایوسی کی بجائے صف اول کا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کے پی کے میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اور خطے کی صورتحال انتہائی سنگین و غیر طمینان بخش ہے ان حالات میں ملک کو بحرانوں میں جکڑنے والے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں ۔افسوس تو یہ ہے کہ ارباب اختیار سب کچھ جانتے ہوئے وہی پرانے انداز اور گر پھر سے آزمارہے ہیں جو انتہائی خطرناک اور غیر معقول ہیں ملک دشمن غدار سیکورٹی رسک اور ملکی مفادات پر سودے بازی جیسی اصطلاحات اب نہیں چلیں گی ایک عقلمندانہ اور ہوشمندانہ خارجہ پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں علماء کا ذمہ دارانہ اور اہم کردار ادا کرنا حالات کا تقاضا اور وقت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین