• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا پی ٹی آئی حکومت پر اعتماد بڑھ رہا ہے‘ وزیر مال

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد نے کہا ہے کہ عوام گواہ ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کرپشن اور کمیشن کی سیاست کی قائل نہیں۔ عوام کا پی ٹی آئی حکومت پر روز بروز اعتماد بڑھ رہا ہے‘ پی ٹی آئی نمائندے سیاست نوجوانوں کے تابناک مستقبل اور نئے پاکستان کیلئے کرتے ہیں۔ اب کرپشن جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے صوبے اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے والے عملی اقدامات ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت کے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ماضی کی تمام محرومیوں کا ازالہ ہو رہا ہے۔ عوام کو صحت‘ تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے نمائندوں نے محض نعرہ بازی کی سیاست کرکے لوگوں کو محرومیت کے اندھیروں میں دھکیلے رکھا اور عوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کرکے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور اپنی تجوریاں بھریں۔
تازہ ترین