• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ سمیت عبدالرشید غازی قتل کیس مشرف کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ صاحب جان کے دہرے قتل کیس میں سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین