• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سرکار بوکھلا اُٹھی، کشمیر انتفاضہ گیم اور ویب سائٹ بند کرادی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )کشمیری حریت پسند رہنما برہان وانی شہید اور دختران ملت کی رہنما آسیہ اندرابی کے مشن کو فروغ دینے کےلئے کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی کا ڈیجیٹل میڈیا پر پرچار کرنے کےلئے کشمیر انتفاضہ ویب سائٹ اور گیم سے بھارت سرکار بوکھلا اٹھی اور حکومتی سطح پر کوشش کرکے دا ڈیجیٹل انٹیلی جنس نامی کمپنی کے بینر تلے لانچ ہونیوالی کشمیر انتفاضہ کے نام سے گیم اور ویب سائٹ بند کرادی ہے جس کے روح رواں ڈاکٹر عمیر ہارون ہیں۔ کشمیر انفادا پلیٹ فارم اور گیم کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونےوالے مظالم، آزادی کی جدوجہد کرنےوالی تنظیموں کی کاوشوں، ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی، اجیت دول کا آئی ایس آئی ایس کی جانب سے کشمیر میں قدم جمانے کےلئے کی جانیوالی مکارانہ سازشوں کو بے نقاب کرنا، کشمیری عوام پر ڈھائے جانےوالے ظلم و تشدد کے مختلف طریقوں کو دنیا کے سامنے لانا اور کشمیری جدوجہد آزادی میں عورتوں کا مردوں کے شانہ بشانہ کردار کو اجاگرکرنا ہے۔

تازہ ترین