• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات کی منظوری، نیب بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد(طاہر خلیل) نیب بورڈ کے اجلاس میں نواز شریف، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی گئی،تفصلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نوازکیخلاف34 بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد اور غیر قانونی استعمال کے الزامات پر انکوائری کو تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم شاہد عباسی کیخلاف ایل این جی اسیکنڈل میں کارروائی کی منظوری دے دی گئی۔سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شوروکیخلاف انکوائری ،سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے سارک سربراہی کا نفرنس کیلئے چونتیس بلٹ پروف گاڑیاں منگوائیں اور گاڑیاں ذاتی استعمال کرتے رہے،اس کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور این او سی جاری کرنے والے وزارت داخلہ کے افسروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین