اسلام آباد (صالح ظافر) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو پارٹی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے پارٹی سے پیشگی اجازت لیے بغیر ایوان کے کسی بھی گرفتار رکن کے پراڈکشن آرڈر جاری کیے تو ان کی ملازمت جا سکتی ہے۔ اس بات کا انکشاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن ذرائع نے کیا ہے۔ اسی دوران ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پراڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے۔