• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری

ایران کیخلاف جنگ کے بادل گہرے ہونے لگے، امریکا نے مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطی بھیجنے کی منظوری دے دی۔

پنٹاگان نے مشرق وسطیٰ میںامریکی فوج کی موجودگی میں اضافہ شروع کردیا ہے، بحیری بیڑہ، پیٹریاٹ میزائل، بی ففٹی ٹوبمبار طیارے اور ایف سولہ لڑاکا جہاز بھی خطے میں بھیجے جاچکے ہیں۔

اب مزید ایک ہزار فوجی علاقے میں بھیجنے کی منظوری دی گئی ہے تاہم حتمی تعداد اور تعیناتی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

امریکا نے ایران پر دو آئل ٹینکرز پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل ختم کرچکے اور نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

دوسری جانب امریکی فیصلے کو چین، فرانس، جرمنی، یورپی یونین، روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین