پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں گورننگ بورڈ اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں تاہم اجلاس کے ایجنڈے میں ورلڈ کپ کی کارکردگی کو نہیں رکھا گیا البتہ اراکین چاہیں تو ورلڈ کپ کی کارکردگی پر بات ہوسکتی ہے۔
بھارت کے ہاتھوں ورلڈ کپ میچ میں شکست کے بعد ہونے والی تنقید نے پاکستانی کرکٹرز کو پریشانی میں مبتلا کردیاہے۔ کھلاڑی انجانے خوف کا شکار ہیں اور زیادہ تر کھلاڑی ہوٹل کے کمروں تک محدود ہوکر رہ کر رہ گئے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم بدھ تک آرام کرے گی اور جمعرات سے اپنی ٹریننگ شروع کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دے کر ریلکس کیا گیا ہے تاہم اب ٹیم انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کھلاڑی نارمل ہوکر دباؤ سے باہر آئیں۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ کے بقیہ چار میچوں کے لئے مکمل فوکسڈ ہیں۔