اسلام آباد ( خبر ایجنسی ) مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کان کھول کر سن لیں کہ شہباز شریف ایوان میں تقریر بھی کریں گے اور بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے،آپ نے کابینہ اجلاس انتشار کی ہدایت دینے کیلئے بلایا تھا،ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے منگل کو بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پارلیمان پر حملہ کرنے والا ہی پارلیمان کی آواز سے ڈر سکتا ہے لیکن آپ جب وزراء کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ کرنے کی ہدایت کریں گے تو سوال تو اٹھیں گے۔