• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،خیبر،مردان اورسوات سرکلز میں کاروائی‘226کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی

پشاور ( نیوزڈیسک)چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر محمدنعیم خان کی زیرنگرانی پشاورسرکل ،خیبرسرکل،مردان سرکل،بنوں سرکل اور سوات سرکلز کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی پسکو سرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل کے سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن کے علاقوں میں 65گھریلو اور کمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑ لی، خیبرسرکل کے پبی 1سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 76 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی، مردان سرکل کے شیخ ملتون سب ڈویژن میں 54میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی،بنوں سرکل کے ڈومیل سب ڈویژن میں 13گھریلو اورکمرشل میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی،سوات سرکل کے تالاش سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 16،چکدرہ سب ڈویژن کے علاقوں میں 2کرش میشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی، دوران چیکنگ معلوم ہوا کہ زیادہ ترصارفین نے بجلی چوری کیلئے میٹرو ں کو ٹیمپرڈ کیا تھا جن کے میٹروں کو نہ صرف تبدیل کردیا گیا ہے بلکہ ان کو بھاری جرمانہ بھی ڈال دیا گیا ہے ،چند ڈائریکٹ کنکشنز بھی پکڑے گئے جن کیخلاف ایف آئی آرز درج کروادی گئی ہے ۔
تازہ ترین