• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ قول و فعل میں تضاد ہے:علامہ محمد رفیق اثری

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )ء علامہ محمد رفیق اثری نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ قول و فعل میں تضاد اور قرآن وحدیث سے دوری ہے۔ مسائل کے خاتمے کے لئے قرآن وحدیث سے رجوع کرنا ہوگا۔ حکمران دین کی طرف راغب ہوں دینی اقدار کا احترام وتحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل قاری ہدایت الله رحمانی اور خواجہ محمد فاروق صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں متحد اور بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں دین سے وابستہ رہنا چاہئے ۔
تازہ ترین